Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رکن پارلیمنٹ کے کویتا سے اظہار ِ تشکر

رکن پارلیمنٹ کے کویتا سے اظہار ِ تشکر

نظام آباد۔18جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اربن صدر ٹی آر ایس پارٹی اقلیتی سیل نظام آباد عمران شہزاد نے کہا کہ رکن پارلیمان نظام آباد کے۔کویتا نے انسانی ہمدردی کی بڑی مثال قائم کرتے ہوئے حالیہ واقعہ بالکنڈہ اور ایک سال قبل موڑتاڑ منڈل کے ایرگٹلہ موضع میں عصمت ریزی کا شکار دو مسلم لڑکیوں کے ارکان خاندان کو 2 ایکڑ اراضی ، 5 لاکھ روپئے فی کس ایکس گریشیا اور ڈبل بیڈ روم اسکیم میں دونوں ہی خاندانوں کو مکان کی منظوری کا تیقن دیا ہے جس پر انہوں نے رکن پارلیمان نظام آباد سے اظہار تشکر کیا۔اربن صدر اقلیتی سیل ٹی آر ایس پارٹی عمران شہزاد نے بالکنڈہ منڈل میں پیش آئے واقعہ کی وقفہ وقفہ سے ایم پی محترمہ کو تفصیلات سے واقف کرانے پر صدر ضلع اقلیتی سیل نوید اقبال سے اظہار تشکر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے جمعیۃ علماء کے وفد کی جانب سے غمزدہ خاندان کو امداد اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں ایم پی محترمہ کے۔ کویتا سے ملاقات کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملت کے غمزدہ افراد کا درد رکھنے اور امداد کیلئے کی گئی کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT