Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / رکن پارلیمنٹ کے گیتا سوائن فلو کا شکار

رکن پارلیمنٹ کے گیتا سوائن فلو کا شکار

تعلیمی ادارہ جات اور ہاسٹلوں میں ادویات کی تقسیم: ڈی ایم ایچ او

تعلیمی ادارہ جات اور ہاسٹلوں میں ادویات کی تقسیم: ڈی ایم ایچ او
حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( این ایس ایس) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اروکو کتہ پلی گیتا سوائن فلو کا شکار ہوگئی ہیں ۔ انہیں سوائن فلو (H1N1) کا مرض لاحق ہوگیا ہے ۔ صحت کے عہدیداروں کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ رکن پارلیمنٹ وشاکھا پٹنم کے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔ ویزاگ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر جے سروجنی کے بموجب رکن پارلیمنٹ کو چار یوم قبل اس وقت ہاسپٹل میں علاج کے لیے شریک کیا گیا تھا ۔ جب وہ بخار سے متاثر تھیں اور سینہ میں درد کی شکایت کی تھی ۔ شریک دواخانہ کے بعد ان کے مختلف معائنے کئے گئے اور سیمپل حیدرآباد میں جانچ کے لیے روانہ کئے گئے جس میں انہیں سوائن فلو لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس وقت رکن پارلیمنٹ کی صحت مستحکم ہے اور وہ بہتری محسوس کررہی ہیں ۔ عہدیداروں نے مزید بتایا کہ آئندہ ایک یا دو یوم میں رکن پارلیمنٹ کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا جائے گا ۔ ڈی ایم ایچ او ویزاگ کے بموجب ضلع وشاکھا پٹنم میں تاحال سوائن فلو کے پانچ ٹسٹ مثبت برآمد ہوئے ہیں ۔ سوائن فلو کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ضلع محکمہ آیوش کی جانب سے تعلیمی ادارہ جات اور سماجی بہبود کے ہاسٹلس میں ادویات کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT