Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / رگھوورداس ، جھارکھنڈ کے پہلے غیرقبائیلی چیف منسٹر

رگھوورداس ، جھارکھنڈ کے پہلے غیرقبائیلی چیف منسٹر

رانچی ۔ 26 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے قومی نائب صدر رگھوورداس جھارکھنڈ کے پہلے غیرقبائیلی چیف منسٹر ہوں گے جنھیں اسمبلی انتخابات میں کامیاب بی جے پی نے اپنے مققنہ گروپ کا قائد منتخب کرلیا ہے ۔ بی جے پی کے مبصر جے پی نڈا نے لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ سرایو رائے نے داس کا نام تجویز کیا تھا جس کی اس عہدہ کے ایک اور دعوید

رانچی ۔ 26 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے قومی نائب صدر رگھوورداس جھارکھنڈ کے پہلے غیرقبائیلی چیف منسٹر ہوں گے جنھیں اسمبلی انتخابات میں کامیاب بی جے پی نے اپنے مققنہ گروپ کا قائد منتخب کرلیا ہے ۔ بی جے پی کے مبصر جے پی نڈا نے لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ سرایو رائے نے داس کا نام تجویز کیا تھا جس کی اس عہدہ کے ایک اور دعویدار سی پی سنگھ نے تائید کی ۔ بعد ازاں پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے اس قرارداد کو منظور کرلیا۔ رگھوور داس ماضی میں جھارکھنڈ کے ڈپٹی چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔ سابق چیف منسٹر ارجن منڈا نے کہاکہ داس ، (بی جے پی ۔ اے جے ایس یو ) تشکیل حکومت کا دعویٰ کریں گے ۔ اس اتحاد کو ا سمبلی میں 81 کے منجملہ 42نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ بابو لال مرنڈی اور ارجن منڈا کے بعد داس اس ریاست میں بی جے پی کے تیسرے چیف منسٹر ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT