Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / رہائشی اپارٹمنٹ میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

رہائشی اپارٹمنٹ میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

9 افراد گرفتار ، رقم و فونس ضبط ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /24 ستمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے غیرقانونی طور پر رہائشی اپارٹمنٹس میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈوں پر دھاوا کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے نقد رقم ، موبائیل فونس برآمد کرلئے ۔ پہلی کارروائی میں ٹاسک فورس نے امیرپیٹ کے مائی ہوم لکشمی نواس اپارٹمنٹ پر دھاوا کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کا تعلق وجئے واڑہ اور مغربی گوداوری سے ہے اور انہوں نے ایک فلیٹ کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے اسے قمار بازی کیلئے استعمال کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس نے یہاں سے 70 ہزار روپئے برآمد کرلئے ہیں ۔ اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں ٹاسک فورس ٹیم نے جوبلی ہلز سری کرشنا نگر میں واقع ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 29 سالہ اے سرینواس ساکن جوبلی ہلز اپنے مکان میں غیرقانونی طور پر قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا ۔ پولیس نے یہاں سے 10 ہزار روپئے برآمد کرلئے ۔ ایک اور کارروائی میں حمایت نگر پرگتی ٹاورس کے ایک فلیٹ پر دھاوا کرتے ہوئے ٹاسک فورس نے قمار بازی میں ملوث ہونے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 28 ہزار روپئے برآمد کرلئے ۔ گرفتار افراد کو ضبط شدہ رقم و دیگر اشیاء کے ساتھ انہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT