Tuesday , December 18 2018

رہائشی اپارٹمنٹ میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے 13 افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا۔ سکندرآباد بوئن پلی کے اراولی انکلیو اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر A2 میں بھوشن کمار اپنے ساتھی ناگم ستیش کی مدد سے فلیٹ میں قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر نارتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے یہاں پر دھاوا کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں تقریباً افراد تاجر پیشہ ہیں۔ پولیس نے اِن کے قبضہ سے 73 ہزار نقد رقم، 9 موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ بھوشن کمار نے اوم پرکاش سے فلیٹ کرایہ پر حاصل کیا اور وہ اِس فلیٹ کو قمار بازی کے اڈے میں تبدیل کرتے ہوئے فی گیم 1500 روپئے حاصل کررہا تھا۔ گرفتار شدہ افراد کو مزید کارروائی کے لئے بوئن پلی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT