رہائشی علاقوں سے گیس گوداموں کی منتقلی کیلئے پرنسپال سکریٹری بلدی نظم و نسق کی ہدایت

پیدل راہرو ؤں کو میٹرو اسٹیشنوں کے لفٹ اور اسکلیٹرس کے مفت استعمال کی سہولت، اہم جنکشنس پرتعمیری کاموں کا آغاز

حیدرآباد۔/11جولائی، ( این ایس ایس ) شہر کے تمام رہائشی علاقوں سے گیس سلینڈرس کے تمام گودام ان ایجنسیوں کو نوٹسوں کی اجرائی کے بعد رہائشی کامپلکسوں سے بہت دور منتقل کردیئے جائیں گے۔ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقیات کے پرنسپال سکریٹری ارون کمار نے سرینگر کے رہائشی علاقوں میں آج ایک ایسے ہی گیس گودام کا پتہ چلایا اور جی ایچ ایم سی حکام کو ہدایت کی کہ اس ایجنسی کے تجارتی لائسنس کی منسوخی کیلئے نوٹس جاری کی جائے۔ پرنسپال سکریٹری نے کہا کہ گنجان آبادی والے علاقوں میں گیس گودام کی موجودگی سے وہاں رہنے والے افراد کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے یلاریڈی میں شراب کی دوکان کو بالخصوص کام کے اوقات ٹریفک کی آمد ورفت میں خلل اندازی سے باز رکھنے کیلئے آبکاری کے حکام کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اروند کمار نے یوسف گوڑہ، سرینگر اور سنجیوا ریڈی نگر میں جاری بلدی کاموں کا معائنہ کیا۔ بالخصوص فٹ پاتھس سے فی الفور ملبہ اور کچرے کی صفائی کو یقینی بنانے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پیدل راہروؤں کیلئے حیدرآباد میٹرو ریل کے پُلوں کو کھولنے کی تجویز پیش کی۔ ایچ آر ڈی سی کے چیف انجینئر موہن نائیک کو پیدل راہروؤں کو سڑک عبور کرنے میں سہولت کی فراہمی کے مقصد سے مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کی۔ پنجہ گٹہ، سرینگر کالونی، امیر پیٹ، ایس آر نگر، یرا ڈا، کوکٹ پلی سہ راہا پر روڈ کراسنگ میں پیدل راہروؤں کی سہولت کے لئے موجود جنکشنس کو بہتر بنانے کے لئے کام شروع کئے جائیں گے۔اروند کمار نے کہا کہ پیدل راہرو اب میٹر و روٹ پر سڑک عبور کرنے کیلئے میٹرو اسٹیشنوں کی سہولت سے مفت استفادہ کرسکتے ہیں۔ حیدرآباد کے شہری اب سڑکیں عبور کرنے کیلئے میٹرو اسٹیشنوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جہاں لفٹ اور اسکلیٹرس کی مفت سہولت دستیاب ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT