Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنوں نے دو خواتین کے گلے سے چین چھین لی

رہزنوں نے دو خواتین کے گلے سے چین چھین لی

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں رہزنوں نے دو خواتین کے گلے سے طلائی چین چھین لی ۔ ان واقعات سے پولیس کی خواتین کے تحفظ کے تعلق سے سنجیدگی اور رہزنوں و سارقوں کے خلاف اقدامات میں دلچسپی ظاہر ہوجاتی ہے ۔ سائبرآباد کے علاقہ چیتنیہ پوری میں نامعلوم سارقوں نے رادھا نامی ایک ضعیف 63 سالہ خاتون کے گلے سے 4 تولہ طلائی چین کا سرقہ کرلیا ۔ جب یہ خاتون راستہ سے گذر رہی تھی ۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم سارقوں نے اس خاتون کو نشانہ بنایا جبکہ اس طرح کا ایک اور واقعہ کنچن باغ پولیس حدود میں پیش آیا ۔جہاں نامعلوم رہزنوں نے 60 سالہ خاتون کے گلے سے 5 تولے طلائی چین کو چھین لیا ۔ مانماں لکی ہوٹل کے قریب سرک عبور کرنے کے دوران نامعلوم رہزنوں کا شکار ہوئی جو ماروتی نگر میں رہنے والی اپنی بٹی کے یہاں آئی ہوئی تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT