Saturday , August 18 2018
Home / جرائم و حادثات / رہزنوں کی ٹولی گرفتار، مسروقہ طلائی زیورات برآمد

رہزنوں کی ٹولی گرفتار، مسروقہ طلائی زیورات برآمد

حیدرآباد ۔ /19 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے عادی رہزنوں کی تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ 22 سالہ محمد عمران عرف ڈان ساکن احمد نگر فرسٹ لانسر ہے جو اپنے ایک ساتھی محمد فیصل ساکن بنجارہ ہلز کی مدد سے حیدرآباد و سائبر آباد کے علاقوں میں موٹر سیکل پر راہ چلتی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین اڑالیا کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ عمران اور فیصل مسروقہ مال کو اپنے ایک ساتھی محمد عزیز کو فروخت کیا کرتے تھے ۔ مسلسل رہزنی میں ملوث ہونے کے نتیجہ میں حیدرآباد پولیس نے اسے سال 2015 ء میں پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے اسے ایک سال کیلئے جیل بھیج دیا تھا اور سال 2016 ء میں وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگیا ۔ اور ہمایوں نگر علاقے میں 4 رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہوگیا ۔ پولیس نے اسے حراست میں لیکر تفتیش کرنے پر اس نے یہ بتایا کہ علاقہ بنجارہ ہلز ہمایوں نگر میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی ہیں ۔ جبکہ اس کا ساتھی نے بھی اس جرم میں اس کی مدد کی تھی ۔ دونوں رہزن مسروقہ مال کو اپنے ایک اور ساتھی احمد نگر فرسٹ لانسر کے محمد عزیز اظہر کو فروخت کردیا کرتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے 3.4 طلائی زیورات ، ایک موٹر سائیکل اور مسرقہ موبائیل فون برآمد کرلئے اور انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT