Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / رہزنوں کی ٹولی گرفتار

رہزنوں کی ٹولی گرفتار

نقد رقم و مسروقہ مال برآمد ، رام گوپال پیٹ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) رام گوپال پیٹ پولیس نے رہزنی کی واردات میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 14 لاکھ نقد رقم اور 25 تولے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر جوئیل ڈیوس نے بتایا کہ 23 سالہ مکیش کمار سرن نے اپنے دو ساتھیوں 25 سالہ سنتوش گوڑا اور 27 سالہ جی وشنو کی مدد سے وی بی ایس پارسل سرویسیس کے مالک ونود کمار سائینی کو اس وقت لوٹ لیا جب وہ نامپلی ریلوے اسٹیشن جانے کی غرض سے نلہ گٹہ ٹی جنکشن پہونچ رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد خود کو سیل ٹیکس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے درخواست گزار کی ٹاٹا اے ایس گاڑی روکی اور بعد ازاں اس میں موجود اشیاء و نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملزمین آپس میں دوست ہیں اور مکیش کمار سرن جو پیشہ سے ڈرائیور ہے سابق میں پارسل سرویس کی گاڑی چلایا کرتا تھا اور اسے اندازہ تھا کہ وی بی ایس پارسل سرویس کی ویان میں قیمتی اشیاء اور نقد رقم بھی موجود ہوتے ہیں ۔ مذکورہ افراد نے منصوبہ بند طریقہ سے رہزنی کی واردات انجام دی اور چاقو کی نوک پر دھمکاکر اشیاء لوٹ لی گئی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے واردات پیش آنے کے اندرون 12 گھنٹے کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT