Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رہزنوں کی ٹولی گرفتار

رہزنوں کی ٹولی گرفتار

محبوب نگر ۔ 7 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خواتین کے گلے سے طلائی زیورات اُڑانے والے سارقین کی ٹولی کو جڑچڑلہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ ڈی ایس پی محبوب نگر کرشنا مورتی نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اندوجا نامی خاتون ( جڑچڑلہ ) میں اپنی لڑکی کو اسکول چھوڑ کر واپس ہورہی تھیکہ 4 افراد نے ان کے گلے سے منگل سوتر اُڑا لیا اور راہ فرار اختیار کی ۔ یہ سارقین مسروقہ زیور کے ساتھ محبوب نگر جارہے تھے کہ خفیہ اطلاع پر پولیس نے جڑچڑلہ محبوب نگر کے راستہ میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔ سارقین کی پروین ، اچاریہ ، ششی کمار اور شیام سندر کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ ان تمام کا تعلق محبوب نگر سے بتایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر انسپکٹر جڑچڑلہ جنگیا ، سب انسپکٹر مدھوسدھن ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر خواجہ خان اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT