Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنوں کی 4 رکنی ٹولی گرفتار

رہزنوں کی 4 رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) گوپالا پورم پولیس نے رہزنوں کی چار رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ موبائل فونس اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ محمد منصور ، 35 سالہ محمد دستگیر ، 38 سالہ خواجہ ساجد الدین اور 40 سالہ فیروز علی ساکنان پہاڑی شریف آٹو مسافرین کو نشانہ بنایا کرتے تھے اور انہیں لوٹ لیا کرتے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس ٹولی نے گوپالا پورم میں گیارہ آٹو پیاسنجرس کو نشانہ بنایا اور ان کے موبائل فونس چھین لئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹولی کا سرغنہ منصور عرف کالا کوا ہے جو اپنے ساتھیوں کی مدد سے منصوبہ بند طریقہ سے وارداتیں انجام دیا کرتا تھا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مسروقہ موبائل فونس اور 21 ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرلیا ۔

طلائی چین کے سرقوں میں ملوث بین ریاستی خواتین کی ٹولی گرفتار
حیدرآباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) نارتھ زون پولیس نے طلائی چین کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث بین ریاستی تین خواتین کی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم لکشمی ، سی تروپتما اور ڈی دیبورا مسافرین کی بھیس میں پرہجوم آر ٹی سی بسوں اور ٹرینوں اور آٹو رکشا میں سفر کرکے دیگر مسافرین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی زیورات اور ہینڈ بیاگس سے موبائل فونس وغیرہ کا سرقہ کرلیا کرتے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ٹولی کے جملہ 8 ارکان ہے جو شہر میں پہلی پرتہ مارکٹ پولیس اسٹیشن حدود میں سال 2007 میں واردات انجام دی تھی ۔ پولیس ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے بعد جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT