Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنی میں ملوث ٹولی گرفتار

رہزنی میں ملوث ٹولی گرفتار

حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) گوپالا پورم پولیس نے رہزنی کے وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی رہزنوں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات اور نقد رقم برآمد کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ بنیڈکٹ سنجیو ہے ساکن بھوئی گوڑہ سکندرآباد جو اپنے چار ساتھیوں کے کلیان کمار ، وی سنیل ، ایل اکیل مدیراج اور الیکزینڈر میریو جیک کی مدد سے سکندرآباد علاقہ میں رہزنی کے وارداتوں میں ملوث ہونے لگے ۔ پولیس نے بتایا کہ 25 ڈسمبر سال 2016 کو مذکورہ ٹولی نے راہ چلتے ایک شخص کے امی راجو کے پرس اور موبائل فون کی رہزنی کرلی اور اس واردات میں 18 ہزار 500 رقم اڑا لئے گئے ۔ اسی طرح اس ٹولی نے یکم مئی کو خانگی ملازم پی رمیش کو بھی اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے دوست کو موٹر سائیکل پر چھوڑکر روانہ ہو رہا تھا کہ اس سے 10 تولے طلائی زیورات چھین لئے گئے ۔ ایڈیشنل انسپکٹر گوپالا پورم مسٹر کرن کمار نے اپنے کرائم اسٹاف کی مدد سے مذکورہ ٹولی کو گرفتار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT