Tuesday , December 11 2018

رہزنی کرنے والا کانسٹبل گرفتار

سیلم۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پولیس کانسٹبل جس نے خود کو الیکشن فلائنگ اسکواڈ کا رکن ظاہر کیا تھا، کو قریبی علاقہ واڑاپاڑی میں رہزنی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کانسٹبل چینائی سٹی پولیس سے وابستہ تھا اور اس نے دو ماہ قبل ڈیوٹی ترک کردی تھی۔ دو روز قبل راستے میں اس نے تین تاجرین کو جو اپنی موٹر سیکل پر

سیلم۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پولیس کانسٹبل جس نے خود کو الیکشن فلائنگ اسکواڈ کا رکن ظاہر کیا تھا، کو قریبی علاقہ واڑاپاڑی میں رہزنی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کانسٹبل چینائی سٹی پولیس سے وابستہ تھا اور اس نے دو ماہ قبل ڈیوٹی ترک کردی تھی۔ دو روز قبل راستے میں اس نے تین تاجرین کو جو اپنی موٹر سیکل پر سوار تھے ، روک لیا اور ان کے قبضہ سے 34800 روپئے کی کی موجودگی کی ثبوت طلب کیا۔ ثبوت نہ ہونے پر کانسٹبل نے وہ رقم ضبط کرلی۔ اتفاق سے ان تاجرین نے کل اسی کانسٹبل کو واڑا پاڑی پولیس علاقہ میں دیکھااور اس سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے اس پر قابو پالیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ کانسٹبل کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 15دنوں کی عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT