Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو افراد گرفتار

رہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو افراد گرفتار

حیدرآباد۔ 11 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو عادی رہزنوں کو کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھاکر ویریش سنگھ متوطن غازی آباد نے اپنے ساتھی ایم درگا پرساد کی مدد سے سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی میں راہ چلتی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چھین اُڑا لیا کرتے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رہزنوں کی گاڑی کے نمبر پلیٹ کی مدد سے ان کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ٹاسک فورس پولیس نے مذکورہ رہزنوں کے قبضہ سے 103 گرام مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ اسی طرح ٹاسک فورس نے دو عادی سارقین بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ 38 سالہ سرینواس نے اپنی بیوی وی رینوکا کے ہمراہ علاقہ جوبلی ہلز، لالا گوڑہ اور رچہ کنڈہ کے علاقہ ملکاجگری میں مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں سے طلائی زیورات اور قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا کرتے تھے۔ پولیس نے سارق جوڑے کے قبضہ سے 100 گرام مسروقہ طلائی زیورات، چاندی، موبائیل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

TOPPOPULARRECENT