Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزنی کی کوشش میں زخمی نوجوان فوت

رہزنی کی کوشش میں زخمی نوجوان فوت

حیدرآباد ۔ /10 جنوری (سیاست نیوز)  راہ چلتی خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے اس کے گلے سے طلائی چین اڑالینے کی ناکام کوشش کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرنے والا ایک رہزن جو حادثہ کا شکار ہوگیا تھا آج رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ لنگر حوض پولیس اسٹیشن میں آج صبح پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ باپو گھاٹ روڈ سے گزرنے والی خاتون کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی ناکام کوشش کی لیکن خاتون کی جانب سے چیخ و پکار سے رہزن پریشان ہوگیا جس کے نتیجہ میں مقامی عوام نے اس کا تعاقب کیا  اور وہ پرکاش نگر میں واقع ایک مکان پر چڑھ گیا اور دوسری عمارت پر چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس کے پیر میں آہنی سلاخ دھنس گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا ۔  مقامی عوام نے فوری لنگر حوض پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس پر پولیس نے رہزن کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والے رہزن کی شناخت جبار کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ پولیس لنگر حوض نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT