Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / رہزن طلائی چین لیکر فرار

رہزن طلائی چین لیکر فرار

حیدرآباد /10 جولائی ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں رہزنوں نے پھر ایک بار دہشت پھیلادی ۔ دن دھاڑے ایک خاتون سے چاقو کی نوک پر طلائی چین چھین لی گئی ۔ راجندر نگر کے علاقہ اپرپلی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ صابرہ بیگم نامی خاتون کو رہزنوں نے لوٹ لیا ۔ صابرہ بیگم آج دن میں اس راستہ سے گذر رہی تھی کہ رہزنوں نے اس کا تعاقب کیا اور چاقو دکھاکر اس کے گلے سے طلائی چین چھین کر فرار ہوگئے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ان علاقوں میں پولیس نے ڈاکؤں کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی کی تھی ۔ باوجود اس کے اس طرح کے واقعات کا پیش آنا تشویش اور پولیس کیلئے چیالنج بتایا جارہا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT