Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریئل میڈرڈ کی سوسی ایڈڈ کے خلاف 1۔3 کی فتح

ریئل میڈرڈ کی سوسی ایڈڈ کے خلاف 1۔3 کی فتح

 

میڈرڈ، 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ اسٹرائکر بورجا میوریل اور گیرتھ بیل کی شاندار کارکردگی کی بدولت دفاعی چمپئن ریئل میڈرڈ نے ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا میں ریئل سوسی ایڈڈ کو 3-1 گول سے شکست دی۔ میڈرڈ کے لئے میورل نے کھیل کے 19 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو 0۔1کی برتری دلادی۔ان کا اپنے کلب کے لئے یہ پہلا گول تھا۔ ان کے حریف ٹیم کے کیون روڈ ریوز نے سات منٹ بعد ہی شاندار گول کرکے اسکور 1۔1سے برابر کردیا۔ لیکن 36 ویں منٹ میں روڈ ریگیز کے اپنے ہی گول میں گیند ڈالنے پر ان کے ہاتھ سے برتری نکل گئی۔ سیلف گول کے بعد ریئل میڈرڈ کے حق میں اسکور 1۔2 ہوگیا۔پہلے ہاف میں اسی اسکور سے اختتام ہوا ۔ تاہم 61ویں منٹ میں بیل کے بہترین گول کی بدولت ریئل میڈرڈ 1۔3سے جیت درج کرلی۔اس جیت کے ساتھ دفاعی چمپئن میڈرڈ کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اس کے اور سرفہرست بارسلونا کے درمیان نشانات کا فرق صرف 4 رہ گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT