Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ریئل میڈریڈ نے لیگا چیمپئن شپ جیت لی

ریئل میڈریڈ نے لیگا چیمپئن شپ جیت لی

میڈرڈ ۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اسپینش فٹبال لیگ میں ریئل میڈرڈ کا پانچ برس کا انتظار ختم ہوا۔ میڈرڈ اور مالاگا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ فاتح ٹیم کو خطاب کیلئے ایک نشان کی ضرورت تھی۔ کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں اسٹار فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے گول بناکر کامیابی کی بنیاد رکھی۔ دوسرے ہاف میں بینزیما نے دوسرا گول کر کے ریئل میڈرڈ کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ اس فتح کے بعد ریئل میڈرڈ نے لیگ میں 93 نشانات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ گذشتہ برس کی چیمپئن بارسلونا 90 نشانات کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT