Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / ریاستوں کو اقلیتی براداریوں کی فلاح سے دلچسپی نہیں : مرکز

ریاستوں کو اقلیتی براداریوں کی فلاح سے دلچسپی نہیں : مرکز

قومی کانفرنس میںاقلیتی وزرا کو روانہ نہ کرنے والی ریاستوں پر نجمہ ہپۃ اللہ کی برہمی
نئی دہلی 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اقلیتوں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے طلب کردہ کانفرنس میں وزرا کو روانہ نہ کرنے والی ریاستوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپۃ اللہ نے آج کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اقلیتی برداریوں کی فلاح و بہبود سے دلچسپی نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ وزرا آتے تو انہیں فائدہ ہوتا ۔ اس سے وہ ( نجمہ ) مایوس نہیں ہیں ۔ تاہم انہیں افسوس ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ریاستیں یہ سمجھ نہیں پائیں کہ اگر وہ ہم سے تعاون کرتے تو انہیں کا فائدہ ہوتا ۔ ان ریاستوں کے عوام کا فائدہ ہوتا ۔ نجمہ ہپۃ اللہ نے کہا کہ ہماری حکومت ریاستوں میں کچھ کرنا چاہتی ہے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ مرکزی حکومت ریاستوں میں اسکیمات پر عمل آوری پر توجہ نہیں کریگی ۔ لیکن اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو لوگ اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے ہیں انہیں اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ ریاستوں کی عدم شرکت سے یہی پیام ملتا ہے ۔ اتر پردیش اور دہلی کی حکومتوں پر انہوں نے خاص طور پر تنقید کی ۔ کانفرنس کے دوران انہوں نے یو پی کے عہدیدار سے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کو ان کا یہ پیام دیں کہ مرکز کو اکھیلیش یادو حکومت سے تعاون کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کی سمت مدد کیلئے ہاتھ بڑھا رہی ہے لیکن ریاستیں اس ہاتھ کو تھامنے بھی تیار نہیں ہیں ۔ ریاستوں کے اقلیتی امور کے وزرا و سکریٹریز کی قومی کانفرنس میں نو ریاستوں کے وزرا نے ہی شرکت کی ۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس تھی جسے مرکزی حکومت نے طلب کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT