Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی اسمبلی کا 23 اکٹوبر سے سرمائی سیشن

ریاستی اسمبلی کا 23 اکٹوبر سے سرمائی سیشن

حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ لیجسلیٹیو امور کے وزیر ٹی ہریش راؤ نے بتایا کہ ریاستی اسمبلی کا سرمائی سیشن 23 یا 25 اکٹوبر سے شروع ہوگا ۔ جس میں 8 بلوں کو پیش کیا جائے گا ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج یا کل سرمائی سیشن کی تواریخ کو قطعیت دیں گے ۔ یہ سیشن چار تا پانچ دن منعقد ہوگا ۔ جس میں حکومت دونوں ایوان میں کئی بلوں کو پیش کرے گی اور مختلف مسائل پر غور و خوص ہوگا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت سرمائی سیشن کے دوران اہم بلوں اور منظور کرانے کی کوشش کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT