Wednesday , November 21 2018
Home / سیاسیات / ریاستی انتخابی کمیٹی کے صدر کی برطرفی کیلئے کمیٹی کا قیام

ریاستی انتخابی کمیٹی کے صدر کی برطرفی کیلئے کمیٹی کا قیام

نئی دہلی ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی ڈپٹی الیکشن کمشنر کی زیرقیادت قائم کردی اور اس کو احتجاجیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا اختیار دیا گیا تاکہ میزورم انتخابی کمیٹی کے صدر کو برطرفی کے مطالبہ پر جاری احتجاج ختم کیا جاسکے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نے میزورم کی این جی او کی رابطہ کمیٹی کی قرارداد میں شامل مطالبات سے بڑے پیمانہ پر اتفاق کرلیا ہے اور فیصلہ کیا ہیکہ ایک اعلیٰ سطحی ٹیم ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین کے مزید دانستہ طور پر اپنے عہدہ پر برقرار رکھنے کے سلسلہ میں تحقیقات کی جائیں اور ان کی برقراری یا برطرفی کا فیصلہ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے این کی او کی رابطہ کمیٹی نے سی ای او میزورم ایس بی ششانک کے خلاف آئیزول میں جاری احتجاج سے دستبرداری اختیار کرلی۔

TOPPOPULARRECENT