Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / ریاستی انسانی حقوق کمیشنوں کی کارکردگی غیرشفاف : این جی او

ریاستی انسانی حقوق کمیشنوں کی کارکردگی غیرشفاف : این جی او

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اور منی پور ان 6 ریاستوں میں شامل ہیں جہاں انسانی حقوق کمیشنوں کی کارکردگی غیرشفاف دیکھی گئی ہے۔ ان کمیشنوں کے ویب سائیٹس کام نہیں کررہے ہیں۔ دیگر ریاستوں میں بھی غیرمناسب سہولتیں پائی جاتی ہیں۔ ایک این جی او نے دعویٰ کیا ہے کہ حق معلومات قانون کے تحت یہ لازمی ہے کہ یہ انسانی حقوق کمیشن ک

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اور منی پور ان 6 ریاستوں میں شامل ہیں جہاں انسانی حقوق کمیشنوں کی کارکردگی غیرشفاف دیکھی گئی ہے۔ ان کمیشنوں کے ویب سائیٹس کام نہیں کررہے ہیں۔ دیگر ریاستوں میں بھی غیرمناسب سہولتیں پائی جاتی ہیں۔ ایک این جی او نے دعویٰ کیا ہے کہ حق معلومات قانون کے تحت یہ لازمی ہے کہ یہ انسانی حقوق کمیشن کے ادارے ازخود انکشافات کریں۔ دولت مشترکہ انسانی حقوق اقدامات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر منائے گئے یوم انسانی حقوق کے موقع پر پتہ چلا ہے کہ جموں و کشمیر اور منی پور کے علاوہ آندھرا پردیش، گوا، اتراکھنڈ اور سکم میں انسانی حقوق کمیشنوں کے اپنے ویب سائیٹس نہیں ہیں۔ اس سے عوام کو اپنی شکایات ان اداروں تک پہونچانے میں مشکل ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT