Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی بجٹ ترقی پر مبنی : کے سی آر

ریاستی بجٹ ترقی پر مبنی : کے سی آر

حیدرآباد۔ 14۔ مارچ (سیاست نیوز)  چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی بجٹ کو ترقی پر مبنی قرار دیا۔ مالیاتی سال 2016-17 کا بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد وزیر فینانس ای راجندر نے چیف منسٹر سے اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ چیف منسٹر نے وزیر فینانس کی ستائش کی اور بجٹ کی پیشکشی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ ریاست کی ترقی کی راہ میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والا یہ بجٹ عوام کیلئے بہترین بجٹ ثابت ہوگا۔ بجٹ میں تمام شعبوں کو یکساں ترجیح دیتے ہوئے فنڈس الاٹ کئے گئے ہیں ۔ آبپاشی اور بھلائی کے شعبوں کو زیادہ فنڈس الاٹ کئے گئے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں منصوبہ جاتی مصارف کے تحت تلنگانہ کو صرف 9000 کروڑ روپئے ہی مختص کئے گئے تھے ۔ ٹی آر ایس حکومت نے جاریہ سال منصوبہ جاتی مصارف کے تحت 90,000 کروڑ روپئے خرچ کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بھلائی ، ترقی کے پروگراموں پر عمل آوری میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے بجٹ کی تیاری میں اہم رول ادا کرنے والے معاشی امور کے صلاح کار جی آر ریڈی، پرنسپل سکریٹری فینانس رام کرشنا راؤ ، سکریٹری نوین متل ، پرنسپل سکریٹری پلاننگ بی پی اچاریہ اور دیگر عہدیداروں کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT