Tuesday , December 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی حکومت پولیس نظام کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں

ریاستی حکومت پولیس نظام کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں

نظام آباد میں پولیس ہاوزنگ بورڈ چیرمین کے دامودھر کا صحافیوں سے خطاب

نظام آباد:24؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت پولیس نظام کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار پولیس ہائوزنگ بورڈ چیرمین کے دامو دھر نے کیا۔ پولیس ہائوزنگ کارپوریشن کے چیرمین کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد آمد کے موقع پر پولیس کمشنر کارتیکیا کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ مسٹر کے دامودھر نے کہا کہ ملک گیر سطح پر سابق میں گجرات پولیس سرفہرست تھی لیکن اب تلنگانہ پولیس ملک گیر سطح پر سرفہرست ہے اور اس سے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کا اہم دخل ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو ایک تجربہ کار سیاستداں ہونے کی وجہ سے پولیس محکمہ کو کار آمد بناتے ہوئے ملک گیر سطح پر سرفہرست بنانے کے علاوہ محکمہ پولیس کو فنڈ س کی منظوری میں بھی دلچسپی دکھارہے ہیں ۔ ضلع مستقرپر 25 کروڑ روپئے سے پولیس آفس کی جدید عمارت تعمیر کی جارہی ہے ریاستی حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس کو 375 کروڑ روپئے پہلے مرحلہ میں منظور کیا گیا ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں 500 کروڑ منظور کئے جائیں گے اور بنیادی سہولتوں کی فراہم کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پولیس ہائوزنگ کارپوریشن کی جانب سے پولیس ملازمین کیلئے کوارٹرس کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ملک گیر سطح پر پہلی مرتبہ چیف منسٹر چندرشیکھر رائو نے سب انسپکٹر سے لیکر ڈی جی پی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کاانعقاد کے ذریعہ ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ ریاست بھر کے پولیس اسٹیشنوں کو ماڈل پولیس اسٹیشن تیار کرتے ہوئے ایک مثال پیش کی جائے گی اور اس نظام کو مستحکم بنانے اور ملازمین میں اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مود ی بھی چیف منسٹر کے ترقیاتی کاموں سے مطمئن ہے اور ریاست میں جرائم کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ کے دامودھر نے کہا کہ نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ ، ماکلور، نظام آباد رورل ، Iٹائون ، آرمور، نوی پیٹ، نندی پیٹ میں نئے پولیس اسٹیشن کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی ۔ نظام آباد ضلع کی خصوصی دلچسپی پر کویتا کی جانب سے اقدامات کی ستائش کی ۔ بتکماں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم رول ادا کیا ۔ اس اجلاس میں ایگزیکٹیو انجینئر پولیس ہائوزنگ کارپوریشن پدماکر، اے سی پی آنند کمار کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT