Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاستی حکومت کا رویہ جمہوری اقدار کے مغائر:وینکٹ ریڈی

ریاستی حکومت کا رویہ جمہوری اقدار کے مغائر:وینکٹ ریڈی

حیدرآباد ۔ 10 مارچ (این ایس ایس) سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی غیرقانونی گرفتاری کی مذمت کریں۔ انہیں آج یہاں اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے مخدوم بھون سے ٹینک بینڈ کی طرف جانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے وینکٹ ریڈی کے ساتھ دیگر کئی پارٹی کارکنوں کو گرفتار کیا اور انہیں بیگم بازار پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ریاست میں ڈکٹیٹر کی طرح حکومت کررہے ہیں۔ کے سی آر نے ملین مارچ اسپورتھی سبھا کو ناکام بنانے کیلئے پولیس سے ہزاروں جے اے سی قائدین اور سی پی آئی کارکنوں کو گرفتار کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت پولیس کی مدد سے عوامی تحریکات کو دبا رہی ہے اور کہا کہ کے سی آر کا دورحکومت عوام کی خواہش کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا رویہ جمہوری اقدار کے مغائر ہے اور عوام سے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت کو اچھا سبق سکھائیں جو عوام کے تئیں آمرانہ رویہ اختیار کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT