Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ

ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ

گمبھی راؤ پیٹ /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کی حکومت ریاست کے کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے یہ بات زیڈ پی ٹی سی رکن گمبھی راؤ پیٹ ملوگاری نے کہی ۔ وہ آج یہاں گمبھی راؤ پیٹ کے موضع نرمال میں راموجی تالاب کاکتیہ مشن کے تحت مٹی کی نکاسی کیلئے آغاز کردہ ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ اس تقریب کو آر ڈی او بھکشان

گمبھی راؤ پیٹ /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کی حکومت ریاست کے کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے یہ بات زیڈ پی ٹی سی رکن گمبھی راؤ پیٹ ملوگاری نے کہی ۔ وہ آج یہاں گمبھی راؤ پیٹ کے موضع نرمال میں راموجی تالاب کاکتیہ مشن کے تحت مٹی کی نکاسی کیلئے آغاز کردہ ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ اس تقریب کو آر ڈی او بھکشانائیک بھی مخاطب کیا اور کہا کہ اس تالاب میں مٹی کی نکاسی کیلئے حکومت کی جانب سے 12 لاکھ روپئے منظور کئے گئے جس کے کاموں کا آغاز عمل میں لایا گیا ۔ اس کاموں کی انجام دہی کے بعد تالاب میں پانی ذخیرہ ہوگا تاکہ علاقہ کے کاشتکاروں کو اس کی کاشت کیلئے پانی دستیاب رہے گا ۔ اس موقع پر ایم پی پی گنگا سایوا، ملوگاری ، نریش گوڑ ، ڈاکٹر راجہ رام ۔ دیویندر یادو ، دیاکر راؤ ، محبوب علی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT