Tuesday , September 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی حکومت کی اسکیمات پر عمل آوری کیلئے اقدامات

ریاستی حکومت کی اسکیمات پر عمل آوری کیلئے اقدامات

عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کرنے محکمہ انٹلی جنس کے عہدیداروں کو ہدایت

عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کرنے محکمہ انٹلی جنس کے عہدیداروں کو ہدایت
نظام آباد:16؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیمات کی عمل آوری پر نگاہ رکھتے ہوئے عوام کی تفصیلات ،عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کرنے کیلئے حکومت نے محکمہ انٹلیجنس کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے اعلیٰ عہدیداروں کو حکومت کی اسکیمات پر مسلسل ہر روز رپورٹ دینے کیلئے احکامات جاری کرنے کی اطلاع ہے۔ تلنگانہ حکومت کے قیام کے 7 ماہ کے وقفہ کے دوران ہوئے مقامی ادارہ جات انتخابات و دیگر انتخابات میں ٹی آرایس اپنے قبضہ کو برقرار رکھا ہے۔ حکومت کے قیام کے بعد تلنگانہ حکومت نے کسانوں کو قرضہ جات کی معافی، آسرا اسکیم کے تحت سماجی وظائف کی منظوری،جامع خاندانی سروے، ایس سی طبقات کو اراضیات کی تقسیم، سوشل ویلفیر ہاسٹلوں میں باریک چاول کی فراہمی، آنگن واڑی مراکز میں فل ملس، فوڈ سیکوریٹی کی فراہمی و دیگر اسکیمات کی عمل آوری پر نگاہ رکھتے ہوئے انٹلیجنس کے عہدیداروں کو احکامات جاری کرنے کی اطلاع ہے۔ انتخابات کے موقع پر کسانوں کو قرضہ جات کی معافی کا اعلان کرتے ہوئے اس کی عمل آوری شروع کی گئی لیکن حکومت کو عوام کی تائید حاصل نہیں ہورہی ہے اس کی وجوہات جاننے قرضہ جات کی معافی میں عہدیداروں کی ناکامی یا منتخبہ نمائندوں اور ٹی آرایس قائدین عوام میں اس بارے میں تشہیر کرنے میں ناکام ہوئے کیا۔ اس پر بھی جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی۔ حکومت نے سماجی وظائف کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے ایک ہزار روپئے جسمانی معذورین کو 500 روپئے سے بڑھاکر 1500 روپئے کرنے کے باوجود بھی ضلع بھر میں احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔ ضلع میں بیشتر دیہاتوں میں جسمانی معذورین، بیوائوں، معمر مستحق افراد کو وظائف سے کس طرح محروم رکھا گیا ہے۔ آدھار سے منسلک جامع خاندانی سروے کی تفصیلات بھی اس سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کسانوں کو قرضہ جات کی معافی اور سماجی وظائف کی منظوری اور کانگریس ، بی جے پی، تلگودیشم، کمیونسٹ جماعتوں کی تحریک اور احتجاجوں میں شرکت کرنے والے ضلع سطح اور ریاستی سطح قائدین کی شرکت کی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ آنگن واڑی مراکز میں حاملہ خواتین کو دوپہر کے کھانے اور سوشل ویلفیر ہاسٹلوں میں باریک چاول کی فراہمی کی سربراہی پر بھی نظر رکھنے، فوڈ سیکوریٹی کارڈ کی تقسیم کا جائزہ لینے اور ضلع میں جاری اسکیمات کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع کے عہدیدار ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی کی کارکردگی، عوام سے تعلقات اسکیمات کی عمل آوری میں ناکامی پر کئے جانے والے احتجاج کے روک تھام کرنے کیلئے ارکان اسمبلی و دیگر منتخب نمائندوں کا رول عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے درمیان تال میل، کونسی کونسی اسکیم کن کن اسمبلی حلقوں میں عمل کی جارہی ہے اور ریتی کی منتقلی میں عوامی نمائندوں کا رول پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ انٹلیجنس کے عہدیداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر ضلع میں عنقریب میں اہم پوشٹوں پر فائز عہدیداروں کے تبادلے امکانات بھی ظاہر ہورہے ہیں۔ جن عہدیداروں کی کار کردگی ناقص ہوگی انہیںلوپ لائن میں رکھنے کی اطلاع ہے۔ ضلع میں انٹلیجنس کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی ڈی ایم اینڈ ایچ او میونسپل انچارج کمشنر کے تبادلے کے بھی افواہیں مزید اور چنداعلیٰ عہدیداروں کے تبادلے کے بھی امکانات ظاہر ہورہے ہیں ریاستی سطح کے انٹلیجنس کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر ہی قبل از ضلع کلکٹر، جوائنٹ کلکٹر کا تبادلہ بھی کیا گیا تھا حکومت کی جانب سے طلب کردہ رپورٹ اور انٹلیجنس عہدیدار مصروف نظر آرہے ہیں ۔ انٹلیجنس کی رپورٹ چیف منسٹر کو راست طور پر پیش کی جارہی ہے اور ضلع قائدین کو چیف منسٹر رپورٹ کے بارے میں سوالات بھی کرنے کی اطلاع ہے ۔ آنے والے دنوں میں مسلسل رپورٹ پیش کرنے کی صورت میں ضلع کے قائدین کو مشکلات پیش آنے کے امکانات ہیں اور یہ رپورٹ عوام کی تائید اور حکومت کی اسکیمات کی عمل آوری انہیں فائدہ ثابت ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT