Tuesday , December 11 2018

ریاستی حکومت کی پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کا آن لائین رجسٹریشن

حیدرآباد 12 مارچ ( پریس نوٹ ) حکومت تلنگانہ نے سال 2014 – 15 کیلئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپس ( فریش و رینیول ) کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان اسکالرشپس کیلئے آن لائین رجسٹریشن ہوچکا ہے ۔ تمام اہل اقلیتی امیدوار اپنی درخواستیں آن لائین www.telanganaepass.cgg.gov.in پر رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ تمام اہل امیدواروں کو چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ انکم سرٹیفیکٹ ‘ کاسٹ سرٹیفیکٹ ( جہاں کہیں ضروری ہو ) ‘ آدھار کارڈ ‘ سیونگ بینک اکاؤنٹ ( جو طالب علم کے نام پر ہو ) اور دوسرے درکار دستاویزات رجسٹریشن کے وقت اپنے ساتھ رکھیں۔ اس کے علاوہ چونکہ یہ اسکالرشپ مقامی طلبا کو ہی دی جانی ہیں اس لئے طلبا کو چاہئے کہ وہ موجودہ کورس کے کوالیفائنگ سال تک گذشتہ جملہ سات سال کے تعلیمی اسنادات بھی پیش کریں۔ انہیں بھی آن لائین اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT