Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی حکومت کی 9210 ایکر اراضی خریدی ایس سی ،ایس ٹی میں تقسیم

ریاستی حکومت کی 9210 ایکر اراضی خریدی ایس سی ،ایس ٹی میں تقسیم

کاماریڈی میں گورنمنٹ اڈوائزر راما کرشنا کا کلکٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس میں خطاب
کاماریڈی:18؍نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے فلاحی اسکیمات سے مستحق استفادہ کنندگان کو فراہم کرنے کے گورنمنٹ اڈوائیزر راما کرشنا، ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا، جوائنٹ کلکٹر ستیہ، بی سی ویلفیر آفیسر دیوی سنگھ، میناریٹی ویلفیر آفیسر شنکریا ودیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کے دوران مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ مسٹر راما کرشنا نے کہا کہ اراضی کی خریدی اسکیم کو ترجیح دیتے ہوئے اراضی خریدنے اورخریدی کی گئی اراضی کو کاشت کے قابل بنانے اب تک ریاست میں 9210 ایکر اراضی خریدی گئی ہے اور تقسیم بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایس سی، ایس ٹی مستحق افراد کو اراضی کی تقسیم اور تقسیم کردہ اراضی کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات حاصل کرنے اگر کاشت کے قابل نہ ہونے کی صورت میں متوسط آبپاشی بور، پمپ سٹ، ڈپ ایریگیشن و جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے، اراضی کی خریدی کے معاملہ میں جوائنٹ کلکٹر خصوصی دینے، شادی مبارک، کلیانہ لکشمی اسکیم سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے اور درخواست گذاروں کے بارے میں تحقیق کرتے ہوئے ان کے اکائونٹ میں رقم جمع کرنے ، نوجوانوں کو سیلف ہلپ اسکیمات کے بارے میں شعور بیدار کرتے ہوئے فنی تربیتی پروگراموں سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ سوشل ویلفیر ہاسپٹلوں میں آر او پلانٹ کی تنصیب، صفائی کے انتظامات، موسم سرما میں بی سی ہاسپٹل میں بلانکٹس کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا، جے سی ستیہ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT