Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی حکومت کے فلاحی و ترقیاتی اسکیمات کاخیرمقدم

ریاستی حکومت کے فلاحی و ترقیاتی اسکیمات کاخیرمقدم

 

سنگاریڈی ٹی آر ایس قائدین کا چیف منسٹر سے اظہار تشکر

سنگاریڈی ۔ /24 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم نوجوانوں کو خودروزگار یونٹس قائم کرنے پر 2.50 ڈھائی لاکھ روپئے صدفیصد سبسیڈی لون فراہم کرنے ، ڈبل بیڈروم ہاؤزنگ اسکیم میں اقلیتوں کو 10 فیصد کوٹہ مختص کرنے ، جامعہ نظامیہ کے اسنادات کو عثمانیہ یونیورسٹی کے اسنادات کے مماثل قرار دینے ، پرانے شہر حیدرآباد کے 8 اسمبلی حلقوں میں پینے کے پانی کی پائپ لائن کی درستگی و تنصیب کیلئے 45 کروڑ روپئے کی اجرائی کے علاوہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے اعلان کردہ اسکیمات کا آج سہ پہر سنگاریڈی کے ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا گیا ۔ ٹی آر ایس قائدین محمد لیاقت علی ریاستی قائد ٹی آر ایس ، عمر بن یوسف مجیب صدر ٹاؤن ٹی آر ایس اقلیتی سیل اور شیخ رشید قائد ٹی آر ایس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ سیکولر وزیر اعلیٰ ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ کی مدبرانہ قیادت میں سماج کے تمام طبقات کو ترقی دیتے ہوئے ریاست تلنگانہ سنہرے تلنگانہ کی سمت تیزی کے ساتھ گامزن ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے سی آر نے تلنگانہ کے مسلمانوں کی ترقی کیلئے وہ اقدامات و کارنامے انجام دیئے ہیں کہ جس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ سختی سے نمٹا گیا اور ان کے فروغ کو روکا گیا ۔ آئندہ انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کی زبردست کامیابی اور اقتدار میں برقرار رہنا یقینی ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو بھی اچھی طرح اندازہ ہوگیا ہے کہ ان کا سچا اور پکا ہمدرد کے سی آر ہے ۔ ٹی آر ایس کا ساتھ دے کر مسلمانوں کو ترقی اور عروج کی بلندیوں کو چھونا ہے ۔ قبل ازیں ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین محمد لیاقت علی ، عمر بن یوسف مجیب ، شیخ رشید ، محمد اظہر حسین ، مسعود بن عبداللہ بقراوی ، محمد عبدالرؤف (برف) ، محمد خلیل الرحمن ، محمد شکیل ، محمد عظیم اور محمد نصیب الدین نے آج مجسمہ امبیڈکر اولڈ بس اسٹانڈ سنگاریڈی پر وزیر اعلیٰ کے چندر ا شیکھر راؤ کے تصویری فلیکسی کو دؤدھ سے نہلاکر اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT