ریاستی حکومت ہر محاذ پر ناکام

یلاریڈی۔15 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت ہر قدم پر ہر شعبہ میں ناکام ہورہی ہے ‘ کہہ کر وائی ایس آر کانگریس ضلع صدر مسٹر سدھارتا ریڈی نے الزام لگایا ۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی کے کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارش اس سال کم ہونے سے کسان فصلوں کو لیکر کافی پریشان ہیں اور کاشت کی

یلاریڈی۔15 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت ہر قدم پر ہر شعبہ میں ناکام ہورہی ہے ‘ کہہ کر وائی ایس آر کانگریس ضلع صدر مسٹر سدھارتا ریڈی نے الزام لگایا ۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی کے کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بارش اس سال کم ہونے سے کسان فصلوں کو لیکر کافی پریشان ہیں اور کاشت کی گئی فصل کی بہتر قیمت نہ میسر ہونے سے نقصان اٹھا رہے ہیں ۔ موسم کی خرابی سے تباہ ہونے والی فصلوں کی وجہ سے کسانوں کو راحت پہنچانے کا ڈیمانڈ کیا ۔ فیس ریمبرسمنٹ نہ ملنے پر غریب طلبہ ترک تعلیم کرنے پر مجبور ہیں اور وزگار فراہم کرنے میں بھی حکومت ناکام ہوئی ہے ۔ مستحق کو وظائف نہیں مل رہے ہیں ‘ اس طرح تمام شعبوں میں حکومت اپنے ناکام ہونے کے ثبوت چھوڑے ہیں ۔ اس موقع پر قائدین میں وٹھل ‘ یادو ‘ رمنا ‘ انیل کمار ‘ ریدھر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT