Tuesday , December 18 2018

ریاستی حکومت ‘ نلگنڈہ فائرنگ کیس کی تحقیقات میں ناکام

کسانوں کی خودکشی پر چیف منسٹر کی بے اعتنائی، سی پی آئی کا الزام

کسانوں کی خودکشی پر چیف منسٹر کی بے اعتنائی، سی پی آئی کا الزام
حیدرآباد۔6اپریل ( سیاست نیوز) تلنگانہ سی پی آئی کمیٹی سکریٹری مسٹر سی ایچ وینکٹ ریڈی نے تلنگانہ حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ میں انسانی جذبہ نہیں پایا جاتا ہے ‘ کیونکہ ریاست تلنگانہ کے متعدد مقامات پر سنگین خشک سالی کے باعث کسان خودکشی کررہے ہیں لیکن چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ان تمام واقعات کی اطلاع دینے کے باوجود کم از کم اپنے ردعمل کا اظہار نہیںکیا بلکہ اپنے ردعمل کا اظہار کرنے سے عملاً احتراز کیا ۔ آج یہاںباغ لنگم پلی علاقہ میں ضلع رنگاریڈی سی پی آئی کمیٹی آفس کا افتتاح انجام دینے کے بعد اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر سی ایچ وینکٹ ریڈی نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں پیش آنے والے مختلف خودکشیوں کے واقعات پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کم از کم انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر لب کشائی کرنے سے تک احتراز کیا ۔ سکریٹری سی پی آئی ریاست تلنگانہ کمیٹی نے مزید کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ عوام کیلئے ڈبل بیڈروم مکان فراہم کرنے کا نہ صرف وعدہ کیا تھا بلکہ باقاعدہ طور پر اعلان بھی کیا تھا لیکن چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے اس وعدے اور تیقن کو بالکلیہ طور پر فراموش کردیا ۔ سکریٹری سی پی آئی تلنگانہ کمیٹی نے حصول اراضی ترمیمی قانون کے خلاف 14مئی کو تلنگانہ بھر میں ’’ جیل بھرو‘‘ پروگرام منظم کرنے کا اعلان کیا ۔

مہلوک ملازمین کو ایک کروڑ روپئے ایکس گریشیا دینے تلگودیشم کا مطالبہ
حیدرآباد۔6اپریل ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے گذشتہ ہفتہ نلگنڈہ میں پیش آئے فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کروانے میں حکومت کی ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس فائرنگ واقعہ میںہلاک پولیس ملازمین وغیرہ کے افراد خاندان کو کم از کم ایک کروڑ روپئے کی مالی امداد ( ایکس گریشیا) فراہم کرنے اور ایک فرد خاندان کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا بھی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا ۔ آج فائرنگ واقعہ میں شدید زخمی پولیس ملازمین و عہدیداروں کی کامنینی ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے مسرس ای دیاکر راؤ قائد تلگودیشم مقننہ پارٹی قانون ساز اسمبلی ایل رمنا صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی اور ایم نرسمہلو سینئر قائد تلگودیشم پارٹی و سابق وزیر نے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ کامنینی ہاسپٹل میں زیر علاج پولیس عہدیدار و ملازمین کو طبی سہولتوں کی فراہمی پر حکومت کو اولین ترجیح دینا ہوگا کیونکہ ان پولیس ملازمین و عہدیدار اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مبینہ دہشت گردوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور بالاخر ان مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ان قائدین نے پولیس عہدیداروں و ملازمین کی زبردست ستائش کی اورحکومت سے دواخانہ میں شریک شدید زخمی پولیس عہدیداروں و ملازمین کی ہمت افزائی کیلئے مخصوص ایوارڈز بھی عطا کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT