Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی سطح پر کبڈی کشتی مقابلوں کیلئے انتخاب

ریاستی سطح پر کبڈی کشتی مقابلوں کیلئے انتخاب

یلاریڈی /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے بھوانی پیٹ ہائی اسکول سے تعلق رکھنے والا طالب علم سریکانت اور طالبہ انیتا ریاستی سطح کے کبڈی ، کشتی مقابلوں کیلئے منتخب کئے گئے ۔ صدر مدرس راجیشور نے مزید بتایا کہ انڈر 14 ، 32 کیلو ریسلنگ مقابلہ کیلئے اسکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم سریکانت ، انڈر 17 کبڈی مقابلہ کیلئے دسویں جما

یلاریڈی /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے بھوانی پیٹ ہائی اسکول سے تعلق رکھنے والا طالب علم سریکانت اور طالبہ انیتا ریاستی سطح کے کبڈی ، کشتی مقابلوں کیلئے منتخب کئے گئے ۔ صدر مدرس راجیشور نے مزید بتایا کہ انڈر 14 ، 32 کیلو ریسلنگ مقابلہ کیلئے اسکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم سریکانت ، انڈر 17 کبڈی مقابلہ کیلئے دسویں جماعت کی طالبہ انیتا منتخب کی گئیں ۔ نومبر 29، 31 کو حیدرآباد کے لال بہادر اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ریسلنگ مقابلہ میں سریکانت حصہ لے گا اور نلگنڈہ میں ہونے والے کبڈی مقابلہ میں انیتا حصہ لے گی ۔ ایک ہی اسکول سے تعلق رکھنے والے دو طالبہ علم ریاستی سطح کے مقابلوں کیلئے منتخب ہونا بھوانی پیٹ کیلئے باعث فخر ہے ۔ زیڈ پی ٹی سی سری لتا SMC چیرمین رمیش گوڑ اور دوسروں نے منتخب ہونے والے طلباء کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT