Wednesday , August 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاستی محکمہ صحت میں 6410 جائیدادوں پر بھرتی

ریاستی محکمہ صحت میں 6410 جائیدادوں پر بھرتی

حیدرآباد۔/12ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی محکمہ صحت کے شعبہ وی وی ایس میں 6,460 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ وی وی ایس پی میں مخلوعہ 2,517 جائیدادوں پر بھرتی کی اجازت دے دی ہے اور اس شعبہ میں 3,943 جدید جائیدادوں کی منظوری بھی دی ہے اور تمام جائیدادوں پر بھرتی سے متعلق محکمہ فینانس نے احکامات جاری کئے ہیں۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ان جائیدادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی:سی ایس ایس ؍ سی ایس آر ایم او 483 جائیدادوں کی منظوری ، ڈپٹی سیول سرجنس 685 جائیدادوں کی منظوری ، سیول اسسٹنٹ سرجن ( اسپیشل ) میں 1,175 مخلوعہ جائیدادیں۔ سیول اسسٹنٹ سرجن ( اسپیشل ) میں 91 مخلوعہ جائیدادیں اور 1,191 کو منظوری۔ ڈینٹل سیول سرجن کی 14 مخلوعہ جائیدادیں 12 کو منظوری، ڈپٹی ڈینٹل سرجن کی 16 جائیدادوں کو منظوری، ڈنٹل اسسٹنٹ سرجن کی 10 جائیدادوں کی منظوری، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ( انتظامیہ ) میں 2 جائیدادوں کو منظوری، اڈمنسٹریٹیو آفیسر کی 16 جائیدادوں کو منظوری، سپرنٹنڈنٹ کی 32 جائیدادوں کو منظوری، سینئر اسسٹنٹ کی 30 جائیدادوں کو منظوری، فارماسس سوپر وائزر کی ایک جائیداد منظور، فارما سسٹ گریڈ ۔II کی 6 جائیدادوں کو منظوری۔ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ گریڈ I کی 28 جائیدادوں کو منظوری۔ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ گریڈ2 میں 38 جائیدادوں کی منظوری۔ ہیڈ نرس کی 162 جائیدادوں کی منظوری۔ اسٹاف نرس کی 754 مخلوعہ جائیدادیں اور 565 جائیدادوں کی منظوری۔ مڈ وائیو کی 126 جائیدادوں کی منظوری۔ فزیو تھراپسٹ کی 46 مخلوعہ جائیدادیں اور 45 جائیدادوں کی منظوری۔ ریفراکشنسٹ کی 34 مخلوعہ جائیدادیں اور 34 کی منظوری۔ جونیر انالسسٹ کی 44 جائیدادوں کو منظوری۔ آپتھالمک اسسٹنٹ کی 22 مخلوعہ جائیدادیں اور 22 کی منظوری چیف ریڈیو گرافر کی 7 جائیدادوں کی منظوری۔ ریڈیو گرافر کی 22 مخلوعہ جائیدادیں اور 33 کی منظوری۔ آڈیو سٹرس ٹیکنیشن کی ایک جائیداد کی منظوری۔ اے ایس ایم ؍ ایم ایچ اے ( خاتون ) کی 86 مخلوعہ جائیدایں اور 49 کو منظوری۔ لیاب ٹیکنیشنس کی 86 مخلوعہ جائیدادیں اور 152 جائیدادوں کی منظوری۔ ہیلت انسپکٹر کی 9 جائیدادوں کو منظوری۔ ڈارک روم اسسٹنٹ کی 29 مخلوعہ جائیدادیں اور 36 جائیدادوں کو منظوری۔ فارماسسٹ گریڈ 2 کی 93 جائیدادیں اور 52 جائیدادوںکو منظوری۔ جونیر اسسٹنٹ کی 45جائیدادیں اور 56 جائیدادوں کی منظوری۔

TOPPOPULARRECENT