Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاستی محکمہ صحت و طبابت کی کارکردگی کا جائزہ

ریاستی محکمہ صحت و طبابت کی کارکردگی کا جائزہ

حیدرآباد۔/8اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی محکمہ صحت و طبابت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں تمام پرائمری ہیلت سنٹرس ، ایریا ہاسپٹلس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹلس کے علاوہ شہر حیدرآباد میں پائے جانے والے تمام اہم دواخانوں کی کارک

حیدرآباد۔/8اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی محکمہ صحت و طبابت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں تمام پرائمری ہیلت سنٹرس ، ایریا ہاسپٹلس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹلس کے علاوہ شہر حیدرآباد میں پائے جانے والے تمام اہم دواخانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے چیف منسٹر نے تفصیلی حالات سے واقفیت حاصل کی۔ علاوہ ازیں تمام سطح کے سرکاری دواخانوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کرکے غریب عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اور کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اجلاس میں شریک تمام اعلیٰ عہدیداروں کو ہر سطح پر عوام کو بہتر و معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کی ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ حکومت دواخانوں میں بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے رقومات فراہم کرنے سے گریز نہیں کرے گی بلکہ منڈل سطح ، ایریا ہاسپٹلس و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹلس میں ادویات کی فراہمی کے اقدامات کرکے عوام کو دی جانے والی ادویات پر بھی کڑی نظر رکھنے کا اظہار کیا۔

سکندرآباد کے تاریخی کلاک ٹاور کی تزئین نو
حیدرآباد۔/8اپریل، ( آئی این این ) سکندرآباد کے تاریخی کلاک ٹاور کو ماڈل جنکشن کی حیثیت سے فروغ دیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کمشنر اور اسپیشل آفیسر سومیش کمار نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ہیرٹیج اسٹرکچرس کو دھکہ پہنچائے بغیر اس جنکشن کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں اور جائزہ لیا جائے ۔انہوں نے سڑکوں کی توسیع کے کاموں اور کلاک ٹاور کے اطراف کشادہ سڑکیں بنانے کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی۔ جی ایچ ایم سی کمشنر کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر ٹریفک جتیندر، ایچ ایم آر ایم ڈی این وی ایس ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے کلاک ٹاور کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT