Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کی چیف منسٹر کو مبارکباد

ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کی چیف منسٹر کو مبارکباد

حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مختلف ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے سنگارینی کالریز کی مسلمہ یونین کے انتخابات میں ٹی آر ایس کی تائیدی یونین کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، ریاستی وزراء ٹی ناگیشورراؤ، پوچارم سرینواس ریڈی، سرینواس یادو، ای راجندر، رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی، گورنمنٹ وہپ پی راجیشور ریڈی، ارکان اسمبلی این اندرا کرن ریڈی، ڈاکٹر ایس راجیا، حکومت کے خصوصی مشیر جی ویویک اوردوسروں نے چیف منسٹر کو مبارکباد پیش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے انتخابی مہم کے دوران ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کی شراکت کی ستائش کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سنگارینی ورکرس سے جو وعدے کئے گئے تھے اُن پر بہر صورت عمل کیا جائے گا۔ چیف منسٹر سے مختلف ٹریڈ یونین قائدین نے بھی ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT