Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کا آج دورہ میدک

ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کا آج دورہ میدک

میدک ۔17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر جیون راؤ پی آر او ڈپٹی انسپکٹر ریاستی قانون ساز اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی کے بموجب ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ کا 18 جون کو میدک ٹاؤن اور منڈل کا دورہ ہوگا۔ وزیر آئی ٹی اپنے دورہ میدک کے موقع پر دفتر ایم پی ڈی او کے احاطہ میں واٹر گرڈ میلان کا سنگ بنیاد رک

میدک ۔17 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر جیون راؤ پی آر او ڈپٹی انسپکٹر ریاستی قانون ساز اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی کے بموجب ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ پنچایت راج مسٹر کے ٹی راما راؤ کا 18 جون کو میدک ٹاؤن اور منڈل کا دورہ ہوگا۔ وزیر آئی ٹی اپنے دورہ میدک کے موقع پر دفتر ایم پی ڈی او کے احاطہ میں واٹر گرڈ میلان کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس طرح میدک منڈل کے راج پیٹ کراسنگ پر 12.30 بجے ایک پبلک میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ قبل ازیں میدک نظام آباد کوملانے والے راج پیٹ برج کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے اور راج پیٹ کاپرائے پلی پر تعمیر شدنی بیٹی سڑک اور سیسی سڑک کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان کے ہمراہ مقامی ایم ایل اے ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی بھی ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT