Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاستی وزیر نے ایم ایل اے کوارٹرس کی تعمیر کا معائنہ کیا

ریاستی وزیر نے ایم ایل اے کوارٹرس کی تعمیر کا معائنہ کیا

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے آج حیدرگوڑہ میں تعمیر ہونے والے ایم ایل اے کوارٹرس کا معائنہ کرنے کے بعد کہا اس کا فروری میں افتتاح کیا جائیگا ۔اس معائنہ میں اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری ، صدر نشین کونسل سوامی گوڑ ، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ وزیر عمارت و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے تعمیری کاموں میں تاخیر کرنے والے کنٹراکٹرس کے خلاف کارروائی کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرگوڑہ میں 120 ایم ایل اے کوارٹرس ، 120 سروینٹ کوارٹرس اور 36 اسٹاف کوارٹرس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ جس میں 70 ایم ایل اے کوارٹرس کی تعمیرات مکمل ہوگئی ہیں ۔ ماباقی 50 کوارٹرس کی تعمیرات آئندہ ماہ تک مکمل ہوجائے گی ۔ ان کوارٹرس کی تعمیرات پر 132.73 کروڑ روپئے خرچ ہونے کا تخمینہ تیار کیا گیا تھا ابھی تک 118.15 کروڑ روپئے خرچ کردئیے گئے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT