Wednesday , January 23 2019

ریاستی وزیر کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

مالدہ(مغربی بنگال) ۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص کو مبینہ طور پر ریاستی وزیر کرشنندو نارائن چودھری کو قتل کرنے کی دھمکی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ریاستی وزیر مبینہ طور پر ڈسمبر میں دو کمسنوں کی ہلاکت کے ذمہ دار تھے ۔ انہوں نے ضلع مالدہ کی جیل میں اس سلسلہ میں سزائے قید بھگتی تھی ۔ وزیر غذائی تحفظ و باغبانی چودھری نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ کسی شخص نے 8بجے صبح ٹیلیفون پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی ۔ اُسے پولیس نے بعدازاں اس کی قیامگاہ واقع تولی پاڑہ سے گرفتار کرلیا ۔ دھمکی دینے والے کی شناخت نریش چودھری کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT