Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریاستی وزیر گیتا ریڈی کے قابل ستائش خدمات

ریاستی وزیر گیتا ریڈی کے قابل ستائش خدمات

نیالکل۔5فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب میر رضی الدین مسعود خان سابق سرپنچ سینئر کانگریس لیڈر حدنور‘ ایم اے عبدالجبار موظف سپرنٹنڈنٹ پالی ٹیکنک کالج مرزا پور نے صحافتی بیان میں بتایا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل میں ریاستی وزیر بھاری صنعت ڈاکٹر جے گیتا ریڈی قابل ستائش خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ 65

نیالکل۔5فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب میر رضی الدین مسعود خان سابق سرپنچ سینئر کانگریس لیڈر حدنور‘ ایم اے عبدالجبار موظف سپرنٹنڈنٹ پالی ٹیکنک کالج مرزا پور نے صحافتی بیان میں بتایا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل میں ریاستی وزیر بھاری صنعت ڈاکٹر جے گیتا ریڈی قابل ستائش خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ 65پر سڑکوں کی ناقص ہونے کی وجہ سے مسلسل حادثات میں اضافہ ہورہا تھا اور اخبار ’’سیاست‘‘ کے ذریعہ عبدالجبار نے گیتا ریڈی سے نمائندگی کی تھی

جس پر فوری عمل آوری کرتے ہوئے سڑک کا کام مکمل ہوگیا ہے جس سے سنگاریڈی اور ظہیرآباد کی عوام کو راحت ملی۔ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں کروڑوں روپیوں کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہی ہے جس میں نیالکل منڈل میں 1.25 کروڑ کی لاگت سے کستوربا بالیکا ہاسٹل کا قیام ‘ جونیئر کالج میں اساتذہ کا تقرر ‘ ریسیڈنشیل اسکول کا قیام عوام کیلئے ریلوے انڈر بریج کی تعمیر شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT