Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاستی کابینہ کا 23 اکٹوبر کو اجلاس

ریاستی کابینہ کا 23 اکٹوبر کو اجلاس

اسمبلی اجلاس کے ایجنڈہ پر غور، 8 سرکاری بلز کی پیشکشی کا امکان
حیدرآباد۔/21اکٹوبر، ( سیاست نیوز) اسمبلی اور کونسل کے مجوزہ اجلاس میں پیش کئے جانے والے سرکاری بلز اور بحث کے موضوعات طئے کرنے 23 اکٹوبر کو ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ صدارت کرینگے ۔ اجلاس میں امکان ہے کہ تقریباً 30 موضوعات کو ایجنڈہ میں شامل کیا جائے گا۔ محکمہ آبپاشی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات پر فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کے جاری کردہ 8 آرڈیننس کی جگہ سرکاری بلز اسمبلی میں پیش کئے جائیں گے ان میں اراضی کے ریکارڈ کی درستگی، پٹہ دار پاس بک کی اجرائی جیسے بلز شامل ہونگے۔ حکومت نے اس سلسلہ میں جو آرڈیننس جاری کئے تھے انہیں بلز سے تبدیل کیا جائیگا۔ تلنگانہ ویاٹ قانون، پی ڈی ایکٹ، گیمنگ قانون، ایکسائیز قانون، روڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ، شاپس اینڈ اسٹابلشمنٹ ایکٹ کو منظوری دی جاسکتی ہے۔ اسمبلی بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 26 اکٹوبر کو منعقد ہوگا جس میں سرکاری ایجنڈہ پیش کیا جائیگا۔ مباحث کے عوامی اُمور کو اپوزیشن سے مشاورت کے بعد قطعیت دی جائیگی۔ چیف منسٹر نے 26 اکٹوبر کو ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ اسمبلی میں پارٹی حکمت عملی کو قطعیت دی جاسکے۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی و کونسل اور ریاستی کمیٹی ارکان کو مدعو کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر ارکان سے خواہش کریں گے کہ ترقیاتی و فلاحی اسکیمات پر اسمبلی میں تفصیلی مباحث ہوں۔ اسمبلی اور کونسل کے ذریعہ عوام تک یہ پیام پہنچایا جائے کہ حکومت فلاح و بہبود میں سنجیدہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT