Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست آندھرا پردیش میں آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

ریاست آندھرا پردیش میں آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

اے نعیم ہاشمی او ایس ڈی کڑپہ اور کے عارف حفیظ اے ایس پی نرسی پٹنم مقرر
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش نے آج جملہ 9 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے و تقررات عمل میں لاتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مسٹر ایس شیام سندر آئی پی ایس کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ( لیگل ) مقرر کیا گیا ۔ مسٹر اے نعیم ہاشمی آئی پی ایس کو بحیثیت او ایس ڈی ضلع کڑپہ مقرر کیا گیا ۔ مسٹر اودئے بھاسکر آئی پی ایس کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی تعینات کیا گیا ۔ ایشوریہ ریستوگی آئی پی ایس کو او ایس ڈی ضلع اننت پور مقرر کیا گیا ۔ مسٹر کے عارف حفیظ آئی پی ایس کو اے ایس پی نرسی پٹنم ( ضلع وشاکھا پٹنم ) تعینات کیا گیا ۔ ایم دیپیکا آئی پی ایس کو اے ایس پی پاروتی پورم تعینات کیا گیا ۔ مسٹر امیت بردار آئی پی ایس کو اے ایس پی پاڈیرو ضلع وشاکھا پٹنم مقرر کیا گیا ۔ وی اجیتا آئی پی ایس کو اے ایس پی رمپا چوڈاورم تعینات کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ایس گومتی آئی پی ایس کو اسالٹ کمانڈر ( گرے ہاونڈس ) کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT