Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست آندھرا پردیش کے ساتھ ہر سطح پر ناانصافی : ستیہ نارائنا

ریاست آندھرا پردیش کے ساتھ ہر سطح پر ناانصافی : ستیہ نارائنا

حیدرآباد۔/6فبروری، ( سیاست نیوز) سینئر قائد وائی ایس آرکانگریس پارٹی و سابق وزیر مسٹر بوتسہ ستیہ نارائنا نے چیف منسٹر آندھرا پردیش کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دریافت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر چندرا بابونائیڈو آیا ریاست میں ہیں یا نہیں کیونکہ ریاست آندھرا پردیش کے ساتھ ہر معاملہ میں ناانصافی ہورہی ہے تو چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابونائیڈو آیا انڈر گراؤنڈ رہیں گے؟ ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مٹر بوتسہ ستیہ نارائنا نے کہا کہ مرکزی بجٹ پیش ہوئے چار دن ہوگئے اور ریاست آندھرا پردیش کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا یہاں تک کہ بجٹ میں ریاست کیلئے کوئی فنڈز تک مختص نہیں کئے گئے۔ اس کے باوجود چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو دہلی پہنچ کر جدوجہد کیوں نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے دریافت کیا کہ آیا مسٹر چندرا بابو نائیڈو آخر عوام کے روبرو کیوں نہیں آرہے ہیں اور کسی بھی نوعیت کی جدوجہد کرنے سے کیوں کترا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تلگودیشم پارٹی ارکان پارلیمان اپنا احتجاج ضرور کررہے ہیں لیکن وہ صرف اپنی غرض کی تکمیل کیلئے ہے بظاہر احتجاج کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT