Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست آندھراپردیش میںر اجیو آروگیہ شری کا نام تبدیل

ریاست آندھراپردیش میںر اجیو آروگیہ شری کا نام تبدیل

حیدرآباد 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے آروگیہ شری اسکیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے آروگیہ شری اسکیم کے تحت دو لاکھ 50 ہزار روپئے کے علاج کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح آندھرا پردیش کابینہ نے راجیو آروگیہ شری نامی اس اسکیم کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے ’’این ٹی آر ویدیا سیوا‘‘ کرنے کے علاوہ اس اسکیم کے

حیدرآباد 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے آروگیہ شری اسکیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے آروگیہ شری اسکیم کے تحت دو لاکھ 50 ہزار روپئے کے علاج کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح آندھرا پردیش کابینہ نے راجیو آروگیہ شری نامی اس اسکیم کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے ’’این ٹی آر ویدیا سیوا‘‘ کرنے کے علاوہ اس اسکیم کے تحت موجود قابل علاج 938 امراض میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 1038 کردیا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست آندھرا پردیش کے دواخانوں کی حالت کو بہتر بنانے کے فوری اقدامات کے بجائے این ٹی آر ویدیا سیوا کی بڑے پیمانے پر تشہیر اور غریب عوام کو سہولت پہنچانے کے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ریاست کے نئے صدر مقام کے ساتھ ساتھ ریاست آندھرا پردیش میں عصری سہولتوں سے آراستہ کارپوریٹ ہاسپٹلس کی تعمیر تک اس اسکیم کو قابل عمل رکھا جائے چونکہ منقسم ریاست آندھرا پردیش میں موجود طبی سہولیات کو فوری طور پر بہتر بنانا حکومت کے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہے اسی لئے حکومت آندھرا پردیش نے کارپوریٹ ہاسپٹلس پر انحصار کرتے ہوئے این ٹی آر ویدیا سیوا کے ذریعہ غریب عوام کے امراض کے علاج اور آپریشن وغیرہ کی سہولت اس اسکیم کے تحت انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اسکیم میں 50 ہزار روپئے کے علاج و معالجہ میں اضافہ کا مقصد بھی یہی ہے کہ غریب عوام کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ رہے ۔ دو لاکھ 50 ہزار تک کے علاج و معالجہ کیلئے غریب عوام حکومت کی اس اسکیم کے ذریعہ مفت علاج کرواسکتے ہیں ۔ حکومت آندھرا پردیش کے منصوبہ میں مزید کارپوریٹ ہاسپٹلس کو این ٹی آر ویدیا سیوا کے تحت لائے جانے کا بھی منصوبہ ہے تا کہ اس سہولت سے عوام کو استفادہ حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہ ہونے پائے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اسکیم کے نام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ فوائد میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے عوام کو کارپوریٹ طرز کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کے ذریعہ نہ صرف کارپوریٹ سیکٹر کی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے بلکہ این ٹی آر ویدیا سیوا کے تحت غریب عوام کے علاج و آپریشن کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ کئی امراض جو کہ سابق میں آروگیہ شری اسکیم کے تحت قابل علاج نہیں تھے انہیں شامل کرتے ہوئے طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔ حکومت آندھرا پردیش ریاست کے شعبہ صحت کو از سر نو ترتیب دینے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے جس سے نئی سہولتوں کے عصری ہونے کے امکانات بھی روشن نظر آتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT