Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست آندھرا پردیش کی ترقی اور بہبود کیلئے تعاون درکار

ریاست آندھرا پردیش کی ترقی اور بہبود کیلئے تعاون درکار

مسائل کی بنیاد پر این ڈی اے کی تائید ، جگن موہن ریڈی کی نریندر مودی سے ملاقات

مسائل کی بنیاد پر این ڈی اے کی تائید ، جگن موہن ریڈی کی نریندر مودی سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ وہ نریندر مودی کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کبھی مخالفت کی مسائل کی بنیاد پر این ڈی اے کی تائید کی جائے گی ۔ دہلی میں گجرات بھون پہونچکر مسٹر جگن موہن ریڈی نے بی جے پی وزیر اعظم کے امیدوار مسٹر نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ کانگریس کے زیر قیادت یو پی اے حکومت نے غیر اصولی طریقہ سے ریاست کو تقسیم کیا ۔ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک مکتوب پڑھ کر سنایا جس کا تلنگانہ بل میں کوئی تذکرہ نہیں ہے ۔ ریاست کی تقسیم کے بعد حیدرآباد کا آندھرا پردیش سے رشتہ ٹوٹ گیا ۔ سیما آندھرا کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ۔ خصوصی رعایتیں کیا رہیں گی اس کی کوئی وضاحت نہیں ۔ سیما آندھرا کے لیے دارالحکومت کی نشاندہی کرنے سے قبل ریاست کی تقسیم کردی گئی ۔ نریندر مودی ملک کا نیا بجٹ پیش کرنے والے ہیں ۔ اس لیے ان سے ملاقات کرتے ہوئے بجٹ کی پیشکشی کے موقع پر آندھرا پردیش کو پیش نظر رکھنے ترقی اور بہبود میں تعاون کرنے کے علاوہ گرانٹس منظور کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ مودی کی تائید کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی مودی کی مخالفت نہیں کی تھی این ڈی اے میں شمولیت کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو حکومت تشکیل دینے کے لیے واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ ہماری تائید و مخالفت پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے ۔ پھر بھی وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسائل کی بنیاد پر مودی کی تائید کرے گی ۔ انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مودی کو مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT