Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / ریاست بھر میںآج خانگی ٹیچرس کا ’ بند ‘

ریاست بھر میںآج خانگی ٹیچرس کا ’ بند ‘

حیدرآباد 17 جولائی ( سیاست نیوز ) ریاست بھر میں خانگی اسکولس میں چہارشنبہ 18 جولائی کو شائد اساتذہ دستیاب نہ رہیں کیونکہ تلنگانہ پرائیوٹ ٹیچرس فورم نے ریاست گیر خانگی اسکول بند کا اعلان کیا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ خانگی اسکولس میں جی او ایم ایس نمبر 1 1994, پر عمل آوری کی جائے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ خانگی اسکولس میں کام کرنے والے اساتذہ کیلئے ہیلت کاڈز فراہم کئے جائیں اور ان میں حادثہ کا انشورنس بھی شامل کیا جائے ۔ فورم نے کہا کہ کل کے احتجاج میں جملہ 12,000 اسکول ٹیچرس حصہ لے سکتے ہیں جن میں سی بی ایس سی اور آئی سی ایس ای اسکولس میں برسر کار کے علاوہ اور دوسرے بورڈز کے تحت کام کرنے والے ٹیچرس و اساتذہ بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT