Tuesday , December 11 2018

ریاست بھر میں آج آئی سیٹ 2014 کا انعقاد

حیدرآباد 22 مئی ( سیاست نیوز ) ریاست بھر میں آج 23 مئی کو منعقد ہونے والے ’’آئی سیٹ 2014‘‘ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اس آئی سیٹ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ریاست کے 30 شہروں میں آئی سیٹ 2014 کیلئے جملہ 263 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ امتحانی مرکز پر ایک منٹ بھی تاخیر سے پہونچنے والے طلباء و طالبات کو بھی اس بات کی ہدایت دی گئی ہیکہ وہ ایک گھنٹہ قبل ہی اپنے اپنے امتحانی مراکز پر پہونچ جائیں جبکہ امتحانی مراکز پر پہونچ جانے والے طلباء و طالبات کو فوری طور پر امتحانی مراکز کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جاریہ سال آئی سیٹ 2014 میں جملہ 142,464 امیدوار (طلبا و طالبات ) کے شریک ہونے کے قوی توقع کی جارہی ہے ۔ کنوینر آئی سیٹ 2014 نے مزید کہا کہ آئی سیٹ 2014 سے متعلق (Key) ’کی‘ 26 مئی کو جاری کی جائے گی تا کہ آئی سیٹ 2014 میں شریک ہونے والے طلباء و طالبات اس ’کی‘ کے ذریعہ اپنے صحیح جوابات کی جانچ کرلے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آئی سیٹ 2014‘‘ کے نتائج کا آئندہ ماہ 9 جون کو بالکلیہ طور پر مختصر مدت میں اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT