Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست بھر میں آج اے پی ٹیٹ کا انعقاد

ریاست بھر میں آج اے پی ٹیٹ کا انعقاد

حیدرآباد 15 مارچ ( سیاست نیوز ) متحدہ ریاست میں اساتذہ تقررات کیلئے آخری اہلیتی ٹسٹ اے پی ٹیٹ کا 16 مارچ کو انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ ٹیٹ امتحانی اوقات صبح 9-30 بجے تا 12 بجے تک پرچہ I اور بی ایڈ امیدواروں کیلئے امتحانی اوقات 2 بجے تا 5 بجے شام تک پرچہ II منعقد ہوگا ۔ ٹیٹ کیلئے ریاست بھر سے 4,49,902 امیدوار شرکت کرینگے اور 1975 امتحانی مراکز ریاست بھر میں اے پی ٹیٹ کیلئے قائم کئے گئے ہیں ۔ امتحانی اوقات سے ایک منٹ تاخیر سے پہونچنے والے امیدوار کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ ریاستی سطح پر ٹیٹ 2014 کے کامیاب و پرامن انعقاد کو یقینی بنانے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ مسٹر ایم جگدیشور کمشنر و ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ امیدواروں کو امتحانی مراکز میں کوئی سیل فون ، کیلکولیٹرس و الکٹرانک اشیاء کو لیجانے کی اجازت نہیں رہیگی ۔ انہوں نے امیدواروں کو او ایم آر شیٹ کی ابتدا میں جانچ کرلینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ٹیٹ کے ایک ہفتہ بعد KEY جاری کی جائیگی ۔ اسی دوران ڈی ای او حیدرآباد مسٹر اے سبا ریڈی نے بتایا کہ ٹیٹ کیلئے حیدرآباد سے ڈی ایڈ کامیاب 3342 امیدوار شرکت کررہے ہیں ۔ ان کیلئے 13 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ جبکہ بی ایڈ امیدواروں کی تعداد 29654 ہے ان کیلئے 124 مراکز بنائے گئے ہیں ۔ حیدرآباد میں 50 عہدیداروں کو روٹ آفیسرس 124 چیف سپرنٹنڈنٹس ، 124 محکمہ جاتی عہدیداروں 372 ہال سپرنٹنڈنٹس ، 1364 انویجلیٹرس کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT