Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست بھر میں آج راشن شاپس بند

ریاست بھر میں آج راشن شاپس بند

حیدرآباد۔ 8 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں 9 اپریل کو ایک دن تمام راشن شاپس بطور احتجاج بند رہیں گی۔ راشن شاپ ڈیلرس اسوسی ایشن نے تمام راشن شاپس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی رمیش بابو صدر اسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈیلرس کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بطور احتجاج ریاست بھر میں تمام راشن شاپس کو مجبوراً ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ ڈیلرس کیلئے تنخواہ ادا کرنے راشن کارڈز پر دیئے جانے والے چاول الیکٹرانک کانٹے پر تول کر راشن شاپس کو سربراہ کرنے اور سابقہ تمام بقایہ جات ادا کرنے کے مطالبہ پر طویل وقت سے دھرنے اور ریالیاں منظم کی گئیں ۔ دوکانیں بند کی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں بھوک ہڑتال کی گئی تھی لیکن حکومت نے ڈیلرس کے مطالبات کی یکسوئی کے واضح تیقنات تو دیئے لیکن آج تک کوئی مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت پر زبانی جمع خرچ اور صرف تیقنات دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جب کبھی حکومت سے نمائندگی کی جاتی رہی تیقنات دیئے جاتے رہے لہذا اب ڈیلرس اسوسی ایشن نے طویل مدتی مرحلہ وار احتجاجی پروگرام منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ابتداء میں 9 اپریل کو ایک روزہ راشن شاپس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے تمام ڈیلروں سے ایک روزہ بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ بند کے باوجود مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت توجہ نہ دے تو بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرام کو قطعیت دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT