Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست بھر میں بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی

ریاست بھر میں بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی

وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کی ہدایت پر سرکاری عملہ مصروف
حیدرآباد۔ 7 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد میں خستہ عمارتیں منہدم ہونے پر سخت کارروائی کا وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ کی جانب سے انتباہ دیئے جانے کی روشنی میں عہدیداران متعلقہ بوسیدہ عمارتوں کی فہرست مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ گزشتہ دنوں شہر میں قدیم بوسیدہ عمارت کے اچانک منہدم ہوجانے پر محکمہ بلدی نظم و نسق نے اس طرح کے واقعات کا دوبارہ اعادہ نہ ہونے اپنی توجہ مرکوز کی ہے اور حادثاتی واقعات کے ذریعہ جانی نقصان نہ ہونے حیدرآباد کے علاوہ تمام میونسپل کارپوریشنس، میونسپالٹیز، نگران پنچایتوں میں کمشنروں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ ہر میونسپل کارپوریشن و میونسپالٹی میں ٹاؤن پلاننگ شعبہ کا اسٹاف تمام مقامات پر پہنچ کر ازخود جائزہ لے کر بوسیدہ عمارتوں کی فہرستیں مرتب کرنے کمشنر و ڈائریکٹر بلدی نظم و نسق مسٹر دانا کشور نے احکامات جاری کئے اور کہا گیا کہ آرکیٹکٹ کے ذریعہ تفصیلی رپورٹس مرتب روانہ کرنے اقدامات کئے جائیں۔ میونسپلٹیوں میں قدیم بوسیدہ و خستہ حال عمارتوں سے متعلق اجازت ناموں کے دستاویزات اور تصاویر حاصل کرکے انجینئرنگ شعبہ سے تبادلہ خیال کرکے ان تعمیرات کے معیار کا جائزہ لینے کا ٹاؤن پلاننگ اسٹاف کو مشورہ دیا گیا اور کہا گیا کہ بعدازاں عمارتوں کے مالکین یا کرایہ داروں کو ان تعمیرات کیلئے ضرورت پڑنے پر مرمتی کام کروانے کی نوٹسیں جاری کریں۔ عمارتیں بالکلیہ منہدم ہونے کے موقف میں رہنے کی صورت میں ان عمارتوں کو فوری منہدم کرنے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ محکمہ بلدی نظم و نسق نے کہا کہ خستہ و بوسیدہ عمارتیں منہدم ہونے سے جانی نقصانات ہونے کی صورت میں مقامی میونسپل کمشنروں اور ٹاؤن پلاننگ عملہ کو ذمہ داری قبول کرنی پڑے گی۔

TOPPOPULARRECENT